عبدالمجید اچکزئی کیخلاف ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمے کی سماعت ، گواہ کا بیان قلم بند نہ ہوسکا

پیر 4 جون 2018 23:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج دائود خان ناصر کے روبرو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کے خلاف ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی زاہد علی خان ایڈووکیٹ نے کی ،کیس کی سماعت کے دوران سینئر کونسل کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی عدم حاضری کے باعث گواہ کا بیان قلم بند نہ ہوسکا بلکہ بغیر کسی پیشرفت کے سماعت 25جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔