مسلم لیگ(ن) ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ، رانا اقبال ہرناہ

منگل 5 جون 2018 00:02

سیالکوٹ ۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا اقبال ہرناہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے خلاف تمام سازشیں آئندہ انتخابات میں دم توڑ جائیں گی ۔ مسلم لیگ(ن) ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ سپریم کورٹ سے خواجہ محمد آصف کو انصاف ملنا آئین و قانون کی حکمرانی ثابت کرتا ہے ۔

خواجہ محمد آصف کو انتخابات کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ اور لاک ڈاؤن کی منفی سیاست سے ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے ۔ کے پی کے میں بد ترین کارکردگی دکھانے والے یہ عناصر کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے ۔ ترقی کی مخالفت کرنے والوں سے حساب عوام الیکشن میں لیں گے ۔ عوام خدمت کرنے والوں کو کبھی بھلاتے نہیں ۔ 2018ء کے انتخابات میں عوام خدمت کرنے والوں اور ترقی کا سفر روکنے والوں کا فیصلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوامی خدمت کی سیاست کے سامنے جھوٹ بولنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔ مسلم لیگ ہی کامیاب ہو گی ۔