اسلام آباد،نوجوان کی گرفتاری اور پھر گمشدگی معاملہ

ْ تھانہ لوئی بھیر کے اہلکاروں نے رات تین بجے گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان کو حراست میں لیا

منگل 5 جون 2018 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) نوجوان کی گرفتاری اور پھر گمشدگی معاملہ تھانہ لوئی بھیر کے اہلکاروں نے رات تین بجے گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان کو حراست میں لیا،چھاپے کے دوران اہلکاروں نے گھر میں توڑپھوڑ کی اور قمیتی سامان بھی ساتھ لے گئے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی رہائشی حیات بی بی نے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کو گزشتہ روز دی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ تھانہ لوہی بھیر پولیس نے رات گئے اس کے گھر میں چھاپہ مارا اور ہمین کہا کہ آپ کا بیٹا چور ہے اور اس کے سولہ سالہ بیٹے ضیغم عباس کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی تاہم اب لوہی بھیر پولیس کہہ رہی ہے کہ ضیغم عباس اس کے پاس نہیں ہے جسے پولیس نے لاپتہ کر دیا ہے متاثرہ خاتون نے آئی جی کو دی گئی اپنی درخواست میں مزید کہا کہ پولیس والوں نے چھاپے کے دوران اس کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسکی حاملہ بیٹی پو بھی تشدد کرتے ہوئے اسے بھی گھسیٹا جو ابھی تک بیمار ہے ۔

(جاری ہے)

حیات بی بی کے مطابق پولیس نے اسکے بیٹے کو لاپتہ کر دیا ہے ہے خاتون نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی کہ وہ اسکے بیٹے کی بازیابی کیلئے مدد فراہم کریں ۔جبکہ بچے کی والدہ حیات بی بی نے درخواست میں کہا کہ اسکے سولہ سالہ بیٹے کو اس سے قبل تھانہ ایئرپورٹ بھی چوری کے مقدمے میں گرفتار کر چکی ہے تاہم پولیس کی جانب سے ثبوت فراہم نہ کرنے پر راولپنڈی کی عدالت ضیغم عباس کو باعزت بری کر چکی ہے ۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :