شاہد آفریدی سے متعلق متنازعہ ٹوئیٹ کرنے پر عرشی خان نے معافی مانگ لی

شاہد آفریدی نے ہمیشہ میری مدد کی ہے میں انکی بہت عزت کرتی ہوں اور ان سے متعلق ٹوئٹس کرنا میری غلطی تھی، عرشی خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 4 جون 2018 22:51

شاہد آفریدی سے متعلق متنازعہ ٹوئیٹ کرنے پر عرشی خان نے معافی مانگ لی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04 جون 2018ء) :شاہد آفریدی سے متعلق متنازعہ ٹوئیٹ کرنے پر عرشی خان نے معافی مانگ لی۔عرشی خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے ہمیشہ میری مدد کی ہے میں انکی بہت عزت کرتی ہوں اور ان سے متعلق ٹوئٹس کرنا میری غلطی تھی۔تفصیلا ت کے مطابق بھارت کی متنازعہ ماڈل عرشی خان کافی عرصے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن انہوں نے اس وقت دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی جب انہوں نے شاہد آفریدی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا اور اسکے بعد یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان میں اور شاہد آفریدی میں بہت قربتیں ہیں اور انکا شاہد آفریدی کے ساتھ بڑا خاص تعلق ہے ۔

اس کے علاوہ بھی انہوں نے بعد ازاں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنا نام باضابطہ طور عرشی خان آفریدی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ عرشی خان کی جانب سے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں بھارتی اداکارہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اب اپنا نام باضاطبہ طور پر عرشی خان آفریدی رکھ لیا ہے۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے عرشی خان کے متنازعہ بیانات کی تردید کی اور ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عرشی خان کو نہ جانتا ہوں نہ ان سے کوئی تعلق ہے۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد آفریدی سے متعلق متنازعہ ٹوئیٹ کرنے پر عرشی خان نے معافی مانگ لی۔ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی شو میں عرشی خان کا کہنا تھا کہ میں شاہد آفریدی کی تہہ دل سے عزت کرتی ہوں، انہوں نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے اور وہ تمام ٹوئٹس میری غلطیاں تھیں اور مجھے اُن کے متعلق اس حساس معاملے پر کھلے عام بھی نہیں بولنا چاہیے تھا کیوں کہ مجھ پر شاہد آفریدی کے بہت احسانات ہیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں عرشی خان فحاشی کا کاروبار چلانے اور نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنانے کے کیس میں بھی گرفتار ہوچکی ہیں۔