پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ورلڈ کوئزنگ چیمپئن شپ 2018کا انعقاد

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 جون 2018 23:05

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ورلڈ کوئزنگ چیمپئن شپ ..

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کوئزنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 2 جون 2018  کو دنیا بھر کے 45 ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ورلڈ کوئزنگ چیمپئن شپ کا انعقاد علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی میں کیا گیا۔ یہ چیمپئن شپ انٹرنیشنل کوئزنگ ایسوسی ایشن کے پاکستان میں نمائندے سید جاوید رضا کی نگرانی میںمنعقد کی گئی۔

یہ چیمپئن شپ دو گھنٹے پر محیط اور دو سو چالیس (240) سوالات پر مشتمل تھی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات، طلباء و طالبات اور بزرگ شہریوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کے  مہمان خصوصی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ جناب منور علی صدیقی تھے۔ اس چیمپئن شپ میں سید ریحان علی، آصف حفیظ، وقار شیرانی اور کاشف حفیظ نے بالترتیب اول، دوم، سوم اور چہارم پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر  عقیل عباس جعفری، امان اللہ پنجوانی، سعید احمد سعید، واجد رضا اصفہانی،پروفیسر ایاز رضا ترمذی ، سیدہ تحسین فاطمہ اور محمد عارف سومرو بھی موجودتھیں۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے اس چیمپئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء میں شیلذز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :