کراچی،رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

پیر 4 جون 2018 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے ملیر سٹی اور زمان ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان علی حمزہ عرف گینگ وار، قاضی عبید عزیز، سلمان اور سید نور کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔