ای پی اے سکھر کی جانب سے 05جون کو ’’پلاسٹک آلودگی کو شکست ‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوگا

پیر 4 جون 2018 23:40

سکھر۔ 4جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء)انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی ریجنل آفس سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 05جون کو ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر لب مہران سکھر میں قائم انڈس رور ڈولفن کنززویشن سینٹر میں ’’ پلاسٹک آلودگی کو شکست ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا جائیگا، جس کے بعد آگاہی واک بھی اہتمام کیا گیا ہے۔