ایف آئی اے سی بی سی اسلام آباد کا حوالہ، ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی تبادلے کے خلاف کریک ڈائون ، دو ملزمان گرفتار

پیر 4 جون 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) اسلام آباد زون کے احکامات پر ایف آئی اے سی بی سی اسلام آباد نے حوالہ، ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی تبادلے کے خلاف کریک ڈائون کے تسلسل میں دو چھاپے مارے، جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں عبدالرشید اور محمد شاہد شامل ہیں۔ ان سے 25 لاکھ 33 ہزار 480 روپے اور اماراتی درہم قبضہ میں لے لئے۔ اب تک اس سلسلے میں کی گئی ایف آئی آر کے تناظر میں 12 چھاپے مارے گئے۔