عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ’’پلاسٹک‘‘ سے پیدا ہونے والی آلودگی کو شکست دی جائے گی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پیغام

منگل 5 جون 2018 00:10

اسلام آباد ۔ 4 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ خوشحال اور پرامن مستقبل کیلئے صحت مند اور ماحول دوست کرہ ارض ضروری ہے۔

(جاری ہے)

عالمی یوم ماحولیات، جو 5 جون بروز جمعرات کو منایا جا رہا ہے، کی مناسبت سے اپنے بیان میں یو این کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فضلہ کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا ہے اور ہر سال 8 ملین ٹن فضلہ سمندر کی نذر ہوتا ہے، یہ ہماری سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ’’پلاسٹک‘‘ سے پیدا ہونے والی آلودگی کو شکست دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سمندر میں جس طریقے سے فضلہ شامل ہو رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2050ء میں سمندروں میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کو شکست دینی ہے اور پلاسٹک کا استعمال نہیں کرنا ہے، ہم سب مل کر اس کرہ ارض کو سرسبز بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :