پنجاب ‘کے پی کے ‘بلوچستان میں نگران وزراء اعلیٰ کی تعیناتیوں سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کر دیا گیا

منگل جون 00:50

لاہور۔4 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پنجاب کے پی کے بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے ذریعے نگران وزراء اعلیٰ کی تعیناتیوں سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ یہ خط منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے بھیجا ہے ۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت صوبائی حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد وزراء اعلیٰ کی نامزدگی کیلئے پارلیمانی کمیٹیوں کی مدت ختم ہوچکی ہے۔

تینوں صوبائی پارلیمانی کمیٹیاں وزراء اعلیٰ کی تعیناتیوں کا عمل مکمل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں لہذا الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے تینوں صوبوں میں غیر جانبدار وزراء اعلیٰ کا تقرر کرے ۔5جون سے قبل نگران وزراء اعلیٰ تعینات نہ کئے گئے تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔مذکورہ خط کی کاپیاں نگران وزیر اعظم اور تینوں گورنر وں کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔