فرنس آئل کی فروخت میں مئی کے دوران 132 فیصد اضافہ ہوا، جے ایس گلوبل کی رپورٹ

منگل 5 جون 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) مئی 2018ء کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 132 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ جے ایس گلوبل کیپٹل کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مئی 2018ء میں تیل کی فروخت میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس دوران تیل کی فروخت 24لاکھ 49 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کو چلانے کے حکومتی فیصلہ کے بعد مئی 2018ء میں فرنس آئل کی فروخت 132فیصد کے اضافہ سے 8 لاکھ 57 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں تیل کی مجموعی فروخت میں 4 فیصد کی کمی سے فروخت کا حجم 22.58 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :