ہینو پاک موٹرز کی فی حصص آمدن میں8 سال کے دوران 95.09 روپے اضافہ

منگل 5 جون 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) گزشتہ 8 سال کے دوران ہینو پاک موٹرز لمیٹڈ کی فی حصص آمدن میں 95.09 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق سال 2011ء کے دوران کمپنی کو فی حصص 2.4 روپے کے خسارہ کا سامنا تھا جبکہ سال 2012ء کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدنی 2.1 روپے رہی تھی اسی طرح سال 2013ء کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدن 2.4 روپے تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سال 2013ء کے بعد کمپنی کی فی حصص آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا اور سال 2014ء کے لئے فی حصص آمدن 50.3 روپے تک بڑھ گئی اور اس سے اگلے برس سال 2015ء کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدنی 86.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔ سال 2016ء کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 89.8 روپے اور سال 2017ء کے لئے 90.3 روپے جبکہ سال 2018ء کے لئے 92.69 روپے تک پہنچ گئی اس طرح 2011ء میں 2.4 روپے فی حصص خسارہ کا سامنا کرنے والی ہینو پاک موٹرز لمیٹڈ نے صرف آٹھ سال کے قلیل عرصہ کے دوران نہ صرف خسارہ پر قابو پایا بلکہ کمپنی کی فی حصص آمدن میں 95 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :