کویت میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں 13فیصد کمی

منگل 5 جون 2018 10:00

کویت سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) کویت میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں 13فیصد کمی ہوگئی۔متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صرافہ نے کہا ہے کہ رواں سال 2018ء کی پہلی چوتھائی کے اعداد وشمار کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ 2017ء کی مماثل مدت کے دوران ترسیلات زر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

2017ء میں بھی 2016ء کے مقابلے میں ترسیلات زر میں کمی تھی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2017ء میں غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسے سے پہلے کویت میں مقیم غیرملکیوں نے 4.56 بلین دینار کی ترسیلات کی تھی جبکہ گزشتہ سال ترسیلات کا حجم 4.14 بلین دینار تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت میں مقیم غیرملکیوں کی اوسط ماہانہ ترسیلات 626 ڈالر ہوا کرتی تھی جو کم ہوکر 545 ڈالر ماہانہ ہوگئی۔