سعودی عرب، خواتین کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء

منگل جون 10:00

ْ ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) سعودی محکمہ ٹریفک نے غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس پیش کرکے سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے فیصلے پر گذشتہ روز سے عملدرآمد شروع کردیاگیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق سعودی خواتین 24 جون سے مملکت کے تمام علاقوں میں کار چلانے کی مجاز ہوجائیں گی۔ محکمہ ٹریفک کے اہلکار ای سعودی ڈرائیونگ لائسنس گیٹ کے توسط سے پیش کردہ ڈرائیونگ لائسنس کی اصلیت جان کر ہی اگلی کارروائی کررہے ہیں۔ کئی خواتین نے خارجہ لائسنس پیش کرکے سعودی لائسنس ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :