معتمر کی مالی مدد پر مخیر شخصیت نے سعودی نوجوان کو نواز دیا

منگل جون 10:00

معتمر کی مالی مدد پر مخیر شخصیت نے سعودی نوجوان کو نواز دیا
مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) مکہ مکرمہ کے ایک نوجوان ابراہیم ناصر شتیفی نے مقدس شہر کے پارکنگ لاٹ سے حرم شریف جانے والی بس میں اہل و عیال کے ہمراہ سوار معتمر کی مالی مدد کرکے اسے شرمندگی سے بچالیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں نوجوان نے بتایا کہ ایک معتمر رقم کا پرس اپنے کمرے میں بھول آیا ہے ، اے ٹی ایم کارڈ بھی اس کے پاس نہیں تھا انھوں نے اس کی مشکل کو بھانپ لیا اور فوراً ہی اس نے معتمر اور اس کے خاندان کے ٹکٹ کا انتظام کردیا۔

معتمر نے حرم شریف پہنچ کر اس کے لئے دلی گہرائیوں سے دعا کی۔ مکی نوجوان کا کہنا ہے کہ نہ جانے کس نے یہ اطلاع معروف سرمایہ کار کو دے دی اور اس نے مجھے میرے اس رویئے کی تحسین کا اظہار کرنے کے لئے انہیں بھاری انعام سے نواز دیا۔ اسی موقع پر کہا جاتا ہے کہ جو شخص اللہ کے مہمان کی مدد کرتا ہے اللہ اسے بے حساب نوازتا ہے۔

متعلقہ عنوان :