ایران علاقائی سلامتی کے لئے تحفظات کا باعث ہے، جرمن چانسلر اور اسرائیلی وزیر اعظم کا اتفاق

منگل جون 10:20

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات میں تسلیم کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں مجموعی طور پر خطے اور بالخصوص اسرائیل کی سلامتی کے لیے تحفظات کا باعث ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت برلن میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انجیلا مرکل نے کہا کہ وہ اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کا علاقائی سطح پر اثرورسوخ پریشان کن ہے، بالخصوص اسرائیل کی سلامتی کے لیے۔ قبل ازیں انجیلا مرکل نے نتین یاہو کے ساتھ ملاقات میں کئی اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :