مکہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ

سعودی عرب، رمضان کے آخری عشرے کے لیے مکہ کی فضائی سکیورٹی کے سخت انتظامات

منگل جون 10:20

مکہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لئے سکیورٹی کے مزید سخت اور موثر انتظامات کئے ہیں اور مسجد الحرام اور اس کی جانب جانے والے تمام راستوں کی فضائی سکیورٹی اور نگرانی بڑھا دی ہے۔سکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر مسلسل فضا میں گشت کررہے ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ایوی ایشن سکیورٹی کے جنرل کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن آل بسام نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے سکیورٹی کے طے شدہ منصوبے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام میں آنے والے تمام زائرین پر نظر رکھی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ رمضان کے آخری عشرے کے دوران میں زائرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات بھی زیادہ موثر بنائے جارہے ہیں۔۔مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور شہر کے مرکزی حصے اور اس کی جانب جانے والی شاہراہوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔بریگیڈیئر جنرل حسن نے بتایا کہ مکہ کی فضاؤں میں پرواز کرنے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں نگرانی کے جدید آلات نصب ہیں۔وہ سکیورٹی تنصیبات اور ٹریفک پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔وہ سکیورٹی مشنوں کے علاوہ مختلف انسانی امدادی کام بھی کررہے ہیں