یمن،حوثی باغی الحدیدہ سے مشروط انخلاء کے لئے تیار

منگل 5 جون 2018 10:20

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) یمن میںحوثی باغی ساحلی شہر الحدیدہ سے مشروط طورپر نکلنے کے لیے تیار ہوگئے ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے الحدیدہ سے انخلاء کے لیے شرائط اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریویتھ کے پیش کردی گئی ہیں جنہوں نے گذشتہ روز صنعاء کا دورہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے انخلاء کے لیے شرط رکھی ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کا کنٹرول آئینی حکومت کے بجائے اقوام متحدہ کے کنٹرول میں ہوگا۔

(جاری ہے)

الحدیدہ کے راستے حوثی باغیوں کے لیے آنے والے سامان کو روکا نہیں جائے گا۔ آئینی حکومت تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کی ذمہ داری قبول کرے گی۔ عرب اتحادی فوج بمباری بند کرتے ہوئے امن بات چیت کا آغاز کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ الحدیدہ میں جنگ بندی کی مکمل ضمانت فراہم کی جائے گی اور وہاں سے نکلنے والے جنگجوؤں اور ان کے اقارب کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ باغیوں نے اقوام متحدہ کے ایلچی سے مطالبہ کیا کہ وہ باغیوں کی قائم کردہ سپریم پولٹیکل کونسل کے سربراہ الصماد کے قتل کی مذمت کریں۔

متعلقہ عنوان :