بھارت، متروک کرنسی تبدیل کرانے کے لئے نیپال جانے والے 4 افراد گرفتار

منگل 5 جون 2018 10:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بھارتی پولیس نے 50 لاکھ روپے کی متروکہ کرنسی تبدیل کرانے کے لئے نیپال جانے والی4افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

بھارت کے خبررساں ادارے کے مطابق لکھنئو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی دیپک کمار نے بتایا کہ گرفتارشدگان کے قبضے سی50 لاکھ روپے کے متروکہ کرنسی نوٹ ضبط کئے گئے ہیں جس کے اصل مالک کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ 8 نومبر، 2016 کو وزیر اعظم مودی حکومت نے 1000 اور 500 کے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ یہی کرنسی نوٹ نیپال میں استعمال ہورہے ہیں۔