بھارت، الٰہ آبادمیں 600 پولیس اہلکار لاپتہ

منگل جون 10:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بھارت کی ریاست الٰہ آباد میں 6 سو پولیس اہلکار ڈیوٹی سے لاپتہ ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اہلکار تنخواہیں تو وصول کررہے ہیں مگر یہ تعینات کہاں ہیں ، کیا کام کررہے ہیں،اس کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نتن تیواری نے ٹریژری اور ضلع میں تعینات پولیس اہلکاروں کی فہرست کا موازنہ کیا تو 600 پولیس اہلکاروں کا فرق سامنے آیا۔

ایس ایس پی نے بغیر ڈیوٹی تنخواہ لینے والے ان تمام پولیس ملازمین کی تنخواہیں روکنے اوران کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی۔واضح ہو کہ محکمہ پولیس کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے آن لائن سے مربوط کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کی کارروائی شروع کی گئی، اس دوران ایسے 600 پولیس اہلکاروں کا انکشاف ہوا جو ڈیوٹی دیئے بغیر تنخواہیں حاصل کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :