نگران حکومت لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ہے: نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل جون 10:28

نگران حکومت لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ہے: نواز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2018ء) نواز شریف کا کہنا ہے نگران حکومت لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ہے، ہم سسٹم میں 10 ہزار میگاواٹ کا اضافہ کر کے آئے، ہمارے جانے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، اب اگر بجلی پوری نہیں تو ذمہ دار نگران حکومت ہے۔صحافی کے سوال 'ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل سوشل میڈیا سے متعلق بات کی، کیا کہیں گے' جس کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  اپنا گھر ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے۔

  ڈی جی آئی ایس پی آر کی پوری پریس کانفرنس نہیں سنی اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتے۔معلومات پر اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کے قانون کو سنگل رکنی بنچ کیسے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے۔۔نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا الزام ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے ن لیگ ہے، جس پر انہوں نے کہا کچھ نہیں ملا تو یہ الزام لگا دیا، عمرے کیلئے جانا چاہتا ہوں لیکن کیس چل رہا ہے، اہلیہ کی تیمارداری کیلئے جانا چاہتا ہوں یہاں سے فرصت ملے گی تو جاسکوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا چیئرمین نیب کو بھیجے گئے نوٹس کا جواب نہیں آیا، کل فاٹا جرگہ سے ملاقات ہوئی ان میں کافی جذبہ تھا۔  نواز شریف نے کہا کہ حکومت دوبارہ ملی تو ضروری اقدامات کریں گے، قومی کمیشن بنے گا جو حساب کتاب کرے گا، پارلیمنٹ کے قانون کو سنگل رکنی بنچ کیسے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے۔۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بار بار گرے ہیں اب سنبھلنا چاہیے جب کہ انہوں نے ایک شعر بھی پڑھا۔
جو ٹھوکر نہ کھائے نہیں جیت اس کی
جو گر کر سنبھل جائے ہے جیت اس کی