ٹرول کو سنجیدگی سے نہیں لیتی، جیکولین فرنینڈس

منگل 5 جون 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈاداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہاہے کہ میں ٹرول کو سنجیدگی سے نہیں لیتی بلکہ مجھے لگتا ہے کہ جن لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا وہ یہ سب کچھ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس ان دنوں فلم ’’ریس تھری‘‘ پر کام کر رہی ہیں جس پر انہیں سوشل میڈیا ٹرول کا سامنا ہے ،اداکارہ نے اس بارے مین کہا ہے کہ میں ٹرول کو سنجیدگی سے نہین لیتی بلکہ مجھے لگتا ہے کہ جن لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا وہ یہ سب کچھ کرتے ہیں، سوشل میڈیا کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں اور کچھ لوگ اپنی پریشانیوں اور ناکامیوں کا بدلہ اس پلیٹ فارم کے زریعے ایسی باتیں کر کے لیتے ہیں۔

فلم’’ریس تھری‘‘ کی کاسٹ میں سلمان خان، بوبی دیول، انیل کپور، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔