دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ سے اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کرنے سے ڈرتی ہیں

منگل 5 جون 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ اور اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کرنے سے ڈرتی ہیں کیونکہ ان کا اس سے قبل بریک اپ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور اور آنند اہوجاکے بعد دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبرں گردش کر رہی ہیں اور خبریں ہیں کہ دونوں سوئیزرلینڈ میں اکتوبر یا نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے،لیکن دیپیکا پڈوکون باضابطہ اعلان کرنے سے ڈرتی ہیں کیونکہ ان کا پہلے رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ ہو چکا ہے اور بریک اپ سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ اپنا مستقبل دیکھ رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیںکہ ان کے بچے ہوں اور وہ اپنی فیملی اور محبت کی خاطراپنا کرئیر قربان کر سکتی ہیں، اور اب ان کی اور اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبرں گردش کر رہی ہیں اوررنویر سنگھ اس رشتے کا باضابطہ اعلا ن کے لئے بڑے بے تاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :