چائے کی درآمد میں رواں مالی سال کے دوران 9 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

منگل 5 جون 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 492.98 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 452.11 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 9.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔