آئندہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی کے مقابلہ میں پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح 17.2 فیصد تک بڑھنے کی توقع

منگل 5 جون 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19 کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح 17.2 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے ۔ رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کا تناسب 16.4 فیصد رہا ہے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران فکسڈ انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کا تناسب 15,6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ جی ڈی پی کے مقابلہ میں قومی بچتوں کا ہدف 13.1 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کا ہدف اتنا مشکل نہیں ہے کیونکہ کاروباری آسانیوں کی فراہمی سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرکے سرمایہ کاری کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :