سرخ مرچ کا آن لائن تجارتی حجم 600 ٹن سے بڑھ گیا

منگل جون 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) سندھ میں سرخ مرچ کی آن لائن ٹریڈنگ میں نمایاں اضافہ سے سرخ مرچ کا آن لائن تجارتی حجم 600 ٹن سے بڑھ گیا ہے۔ عالمی بینک کی معاونت سے صوبہ سندھ میں ایگری کلچر گروتھ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت سرخ مرچ کی آن لائن ٹریڈنگ کی خدمات فراہم کی گئی ہیں جس سے سندھ میں سرخ مرچ کے کاشتکاروں کے نقصانات کو 50 فیصد تک کم کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ایگری کلچر پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فتح مری نے کہا ہے کہ سرخ مرچ کی آن لائن ٹریڈنگ کا آغاز 2016ء میں کیا گیا تھا اور اس کے کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے کاشتکاروں کو بہتر قیمت پر سرخ مرچ فروخت کرنے کے مواقع دستیاب ہونے سے ان کی نقصانات کو 50 فیصد کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو مرچیں اکٹھی کرنے والی ٹوکریوں پر 70 فیصد سبسڈی کے علاوہ آن لائن ٹریڈنگ کے ہرسودے پر بھی مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے جس سے سرخ مرچ کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے اور عالمی منڈی میں اس کی بہتر قیمت کے حصول میں بھی معاونت حاصل ہوئی ہے۔