کویت ، سرکاری اداروں سے 3140 تارکین وطن ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

منگل 5 جون 2018 11:00

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) کویت کے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے 3140غیرملکیوں کی ملازمت یکم جولائی سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کویت کی پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مختلف سرکاری اداروں میں کام کرنے والے 3140 غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرے گی۔ غیر ملکیوں کی جگہ شہریوں کو بھرتی کرنے کے لئے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی نے محکمہ شہری سروس کے ساتھ حتمی اجتماع منعقد کرکے فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے مختلف سرکاری اداروں سے غیرملکی کارکنوں کے ناموں کی فہرست فوری طلب کی جائے۔

متعلقہ عنوان :