چترال سڑک حادثے میں لڑکی جاں بحق

منگل جون 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) چترال میںسڑک حادثے میں ایک لڑکی جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوغذی حسن اللہ خان کے مطابق ایک موٹر کار نمبر AE9225 موردیر سے چترال آرہی تھی کہ تھانہ کوغذی کے حدود میں حادثے کا شکار ہوگئی ‘جس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکی نرگس بی بی جاں بحق جبکہ ڈرائیور رفیق الرحمان زخمی ہوگیا‘ پولیس کے مطابق ڈرائیور چترال سکائوٹس کا سپاہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لا پرواہی کے وجہ سے پیش آیاجس پر کوغذی پولیس نے زیر دفعہ 279/320/337G کے تحت مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کوگرفتارکرلیا‘ تاہم ڈرائیور ضمانت پر رہا ہوگیا‘لاش لڑکی کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔