فیکلٹی کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، پروفیسر محمد آصف

منگل 5 جون 2018 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز فائونڈیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے کی جبکہ فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر محمد نفیس،پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے صدر عارف خان ور دیگر اہم افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فائونڈیشن سے متعلق قانون سازی کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فائونڈیشن کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے کہا کہ جامعہ پشاور کی فیکلٹی کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے، اساتذہ خوشحال ہوں گے تو طلبہ بھی یقیناً زیور تعلیم سے حقیقی معنوں میں آراستہ ہوں گے۔ انہوں نے فائونڈیشن کے ایم ڈی پروفیسر محمد نفیس کورواں سال مارچ میں بطور ایم ڈی ذمہ داریاں سنبھال کر مختصر وقت میں ادارے کی ترجیحات واضح کرنے کے امر کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :