تاجر تنظیموں نے حلال فوڈ اتھارٹی کے حکام سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 5 جون 2018 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ضلع پشاور کے مختلف تاجر تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجر انصاف‘ الخدمت اجران‘ نانبائی ایسوسی ایشن‘ پختہ چائے فروشان ‘ ہوٹل ایسوسی ایشن‘ تکہ ایسوسی ایشن‘ کباب ایسوسی ایشن‘ متحدہ تاجر گرنیڈ الائنس اور مختلف بازاروں کے صدور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریاض محسود سے ملاقات کے لئی12 ارکان پر مشتمل کمیٹی بنائی جو ان سے ملکر پیدا شدہ صورتحال سے بھی آگاہ کریگی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی خواتین کو بازار میں نہ آنے کی اپیل کی جائے گی کیونکہ ان سے سوال کرنا بھی تاجروں کو مشکلات میں ڈال دیتا ہے اور پھر کار سرکار میں مداخلت کے نام پر ہوٹل سیل کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :