ون یونٹ نے رمضان باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

منگل جون 11:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ون یونٹ نے رمضان باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اومیگا کو شکست دی، طلال احمد کو ٹورنامنٹ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ون یونٹ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اومیگا کو 42-39 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ون یونٹ کے طلال احمد نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 پوائنٹس سکور کئے۔ تشفین زیدی نے 13 اور کاشف سروری نے 9 پوائنٹس سکور کئے۔ تشفین زیدی کو میچ اور طلال احمد کو ٹورنامنٹ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔