شبیر احمد قائم خانی کو پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کا صدر منتخب ہونے پر اورمیرعتیق تالپور کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر شمشاد علی صدیقی کی طرف سے مبارکباد

اور اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ اللہ تعالٰی آپکو اپنے منصب کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع عطا فرمائے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جون 2018 11:47

شبیر احمد قائم خانی کو پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کا صدر منتخب ہونے ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ،سعودیہ) پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر شمشاد علی صدیقی ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور اراکین مجلس عاملہ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد خان. محمد عاطف خان.

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد اکرم چودھری تصویر حسین گیلانی فیصل ارشاد خان سردار ریاست علی اور ڈاکٹر اشتیاق احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں محترم شبیر احمد قائم خانی کو پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کا صدر منتخب ہونے پر اورمیرعتیق تالپور کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر اور سلیم بندھانی بھائی پیر فدا حسین بھائی اور ناہید باجی کوسندھ کونسل کا رکن منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ اللہ تعالٰی آپکو اپنے منصب کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع عطا فرمائے اور پاک سرزمین پارٹی کو بھرپور کامیابی عطا فرمائے آمین.

تاکہ ملک خصوصاً سندھ میں ترقی اور خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہو اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اور انصاف اور قانون کی حکمرانی ہو.انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان کی عوام سید مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی کی آواز میں آواز ملا کر پاکستان پر قابض چوروں ڈاکوؤں اور بھتہ خوروں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے اور پاک سرزمین پارٹی کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے اور اقتدارکے ایوانوں میں پہنچائیں گے تاکہ پاکستان کو سحیح معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنایا جائے