ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر ہم جنس پرستی کا الزام لگا دیا

مراد سعید اور حمزہ علی عباسی عمران خان سے بنی گالا میں تنہائی میں ملاقاتیں کرتے تھے، ریحام خان کا اپنی کتاب میں الزام

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل جون 11:48

ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر ہم جنس پرستی کا الزام لگا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جون 2018ء) ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر شہزاد اقبال نے ریحام خان کی کتاب سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔اینکر کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان،،حمزہ علی عباسی اور مراد سعید کے بارے میں سنگین نوعیت کے الزام عائد کیے ہیں۔

ریحام خان نے اپنی کتاب میں اپنے سابق شوہر اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان،،حمزہ علی عباسی اور مراد سعید پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔۔ریحام خان نے اپنی کتاب میں واضح طور پر لکھا ہے کہ عمران خان،،مراد سعید اور حمزہ علی عباسی کے آپس میں تعلقات تھے،اور ان تینوں کے ہم جنس پرسی کے معاملات تھے۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جب مراد سعید اور حمزہ علی عباسی بنی گالا آتے تھے تو وہ عمران خان سے تہنائی میں ملاقتیں کرتے تھے۔

کیونکہ حمزہ علی عباسی ایک خوبصورت چہرے کے مالک ہیں۔۔ریحام خان کا کہنا ہے کہ مجھے گھر کے ملازم بتاتے تھے کہ آپ کی غیر موجودگی میں حمزہ علی عباسی اور مراد سعید نے عمران خان کو اکیلے نہیں رہنےد یا،،ریحام خان نے اپنی کتاب میں وسیم اکرم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے عمران خان نے بتایا تھا کہ وسیم اکرم سب سے بڑے منشیات کرنے والے شخص ہیں۔

جب کہ وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی کے بارے میں بھی غیر اخلاقی باتیں لکھی ہیں۔خیال رہے کہ ریحام خان کی کتاب آج کل میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان سے متعلق کچھ انکشافات کیے گئے ہیں جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ریحام خان پر مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کرنے ، مسلم لیگ ن سے پیسے لینے اور طلاق کے بعد شہباز شریف سے بلٹ پروف گاڑی لینے کا الزام بھی عائد کیاتھا۔

ریحام خان پر مریم نواز سے رابطے میں ہونے اور ان سے ملاقات کرنے کا الزام بھی ہے۔ ریحام خان کی کتاب ممکنہ طور پر عام انتخابات 2018ء سے کچھ دیر قبل منظر عام پر آئے گی جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کتاب میں کچھ ایسی باتیں ہیں جن کا اثر عام انتخابات 2018ء کے نتائج پر ہو سکتا ہے۔