معذورافراد میں سالانہ فنڈ تقسیم کو یقینی بنایاجائے، مہمند خان

منگل جون 11:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) رمضان کا دوسرا عشرہ ختم ہونے اور عید آنے پر بھی معذوروں کو صوبائی حکومت کی طرف سے سالانہ وظیفہ نہ مل سکا۔

(جاری ہے)

معذورافراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے تنظیم اخلاص ویلفیئر آرگنائزیشن شبقدر کے صدر مہمند خان ،ضیاء اللہ و دیگر نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود چارسدہ نے سالانہ فنڈ کو معذور افراد میں تقسیم کرنے کے لئے اپریل میں درخواستیں جمع کرائی تھیں تاہم ابھی تک فنڈ تقسیم نہیں ہوا۔

جسکی وجہ سے معذور افراد فاقہ کشی کا شکارہیں اور رمضان کا دوسرا عشرہ ختم ہونے اور عید آنے کے باوجود بھی انکو سالانہ فنڈ سے امدادنہ مل سکی۔ انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کے حکام سے عید سے قبل معذورافراد میں سالانہ فنڈ تقسیم کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ معذور افراد بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :