ہزارہ یونیورسٹی، بیچلر امتحانات 28جون کو شروع ہوگے

منگل 5 جون 2018 11:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے تحت بی ای/بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 28جون 2018ء سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

مذکورہ امتحانات کے لئے مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہریپور ، بٹگرام،کوہستان اور داسو ضلعے میں 27 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 15000سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔تمام امیدواروں کو جون کے پہلے ہفتے میں رول نمبر سلپس ان کے گھروں کے پتوں پر ارسال کر دی جائیں گی۔