گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے سنجیدہ اور دانشور اکابرین کو سامنے آنا ہوگا ‘شمس میر

منگل جون 11:59

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) وزیر اطلاعات شمس میر نے کہا ہے کہ شیخ حسن جعفری کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی بہتری اور تعمیر و ترقی کیلئے دی جانے والی تمام تجاویز پر غور کیا جائیگا، عوام کو ان منفی عناصر کا محاسبہ کرنا ہوگا جو گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کا پہیہ روکنا اور یہاں ماضی کی چور بازاری کو ایک بار پھر شروع کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سنجیدہ اور دانشور اکابرین کو سامنے آنا ہوگا جو گلگت بلتستان میں نظام کو اس کے میرٹ پر تجاویز اور مشاورت دیں ‘شمس میر نے کہا کہ حق کی آواز کو دبانے کے لیئے علی با با چالیس چوروں کا ٹولہ صوبائی حکومت کے تعمیر و ترقی کے وژن ، قومی و ریاستی مفادات کے خلاف یک زبان ہو کرعلاقے میں عدم استحکام کی سازشوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سازشی ٹولے میں ضمیر فروشوں، ووٹ فروشوں، بنک لٹیروں کی کھیپ موجود ہے جن کی مہم سوشل میڈیا سرگرم عمل ہے اور پرنٹ میڈیاپر بھی ان منفی عناصر کی رسائی حاصل ہے۔