کچھ لوگ غذر ایکسپریس وے کے حوالے سے افواہیں پھیلا کر سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں ‘فداخان فدا

منگل 5 جون 2018 11:59

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) وزیر سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں غذر چترال ایکسپریس وے اورگوپس یاسین ضلع بنے گا جبکہ اضافی نشست بھی ہمارے دور حکومت میں مل جائیگی ،ہم پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی طرح نابالغوں کی سیاست نہیںکرتے جو بھی و عدہ کرتے ہیں پورا کردکھاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فدا خان نے مزید کہا کہ کچھ لوگ غذر ایکسپریس وے کے حوالے سے افواہیں پھیلا کر سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ غذر ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ شندور سے گاہکوچ کی جانب شروع کرایا جائے، اس مقصد کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غذر کے عوام نابالغوں کی سیاست پر اعتبار نہیں کرتے ،سیاست بچوں کا کھیل نہیں ہے نہ ہی جھوٹ اور فریب کا نام ہے جن منصوبوں کا ہم نے وعدہ کیا ہے وہ مکمل ہوکر رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :