ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مردان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

منگل 5 جون 2018 11:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد خرم رشید کی جانب سے مردان سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اختراز خان کے اعزاز میں پولیس کلب میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میںضلع کے انتظامی افسران، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ جرائم کے انسداد اور امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے میں ڈی ایس پی اختراز خان کی خدمات مثالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی محنتی اورفرض شناس پولیس افسر ہیں اور موجودہ ملکی صورتحال میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مردان ریجن کے پولیس افسران اور ماتحت عملے کے تعاون کا شکریہ اداکیا۔دریں اثناء ڈی پی او محمد خرم رشید، ایس پی آپریشن گل نوازخان اور دیگر پولیس افسران نے انہیں یادگاری شیلڈز اور تحائف بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :