چارسدہ ،مٹہ مغل خیل میں مضر صحت اشیائے خورد و نوش کی فروخت پر 25 افراد گرفتار

منگل 5 جون 2018 11:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنر شبقدر نے شبقدر بازار ،مٹہ مغل خیل، بٹگرام، کانگڑہ اور پیر قلعہ کے بازاروں میں غیر معیاری اشیاء خوردو نوش کی فروخت پر گرفتار کرکے 25 افراد کو جیل بھیج دیا جبکہ باقی کو ہزاروں روپے جرمانہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ عطائی ڈاکٹروں اور خودساختہ حکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مطب اور دو کلینک سیل کردیئے۔

متعلقہ عنوان :