راکھی ساونت نے سلیبریٹی رئیلٹی شو میں اپنی زندگی کے راز کھول دیئے

زندگی میں سنی لیون کو برا بھلا کہنے پر افسوس ہے‘اداکارہ نے سنی لیون سے معافی مانگ لی

منگل 5 جون 2018 12:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) راکھی ساونت کو ان کے آئٹم نمبرز کے علاوہ بڑبولے پن کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔ اپنے اب تک کے کیرئیر میں وہ کئی مرتبہ بیان دے کر تنازع میں پھنس چکی ہیں ۔ گزشتہ طویل عرصہ سے وہ بڑے پردے سے دور ہیں تاہم وہ جلد ہی چھوٹے پردے پر نظر آنیوالی ہیں۔ وہ راجیو کھنڈیلوال کے سلیبریٹی رئیلٹی شو جذبات میں مہمان بن کر پہنچی ، تو انہوں نے اپنی زندگی کے کئی راز کھولے۔

(جاری ہے)

راکھی ساونت نے اپنے جذباتی بیان میں سنی لیونی سے معافی مانگ لی، راجیو کھنڈیلوال نے جب ان سے پوچھا کہ زندگی میں کی گئی کسی بات کا انہیں افسوس تھا تو انہوں نے کہا ہاں ۔ سنی لیون کو برا بھلا کہنے پر افسوس ہے، راکھی نے تین سال پہلے کے اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر افسوس ہے کہ جب انہوں نے سنی لیونی پر ہندوستان میں پابندی عائد کرنے کی بات کہی تھی ۔ اس شو کے دوران راکھی ساونت کے ساتھ عرشی خان بھی موجود تھیں ۔ راجیو کا یہ شو کچھ ہی دن پہلے شروع ہوا ہے ۔اس میں دیویانکا ترپاٹھی اور کرن پٹیل سمیت کئی شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :