میڈیکل کالجزمیں داخلوں کا معاملہ ،

عدالت کی کالجز کے سربراہوں سے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے پروضاحت طلب

منگل جون 12:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بلوچستان کے نجی میڈیکل کالجزمیں داخلوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے کالجز کے سربراہوں سے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے پروضاحت طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نجی میڈیکل کالجزمیں داخلوں سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔۔چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے سوال کیا کہ کیا تمام طلبہ کو داخلے مل گئے ہیں جس پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے جواب دیا کہ 25 طلبہ کو تاحال داخلے نہیں مل سکے کیونکہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج عدالتی حکم نہیں مان رہا اورآرمی میڈیکل کالج کوجی ایچ کیوکی اجازت کاانتظار ہے۔۔عدالت نے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی، کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج،،پنجاب میڈیکل کالج اور فیصل آباد ڈاؤ میڈیکل کالج کو نوٹس جاری کرتے ہوئے میڈیکل کالجز کے سربراہوں سے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے پروضاحت طلب کر لی۔