رب کی خوشنودی کا حصول …ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ساری رات اللہ کے حضور عبادات کرکے اپنی حاجات ومناجات پیش کی جائیں گے

منگل جون 12:08

اسلام آباد/لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھ گئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو رب کی خوشنودی کیلئے ملک بھرکے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائیگا۔صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور کی بادشاہی مسجد میں سینکڑوں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں ۔جامع مسجدالقادسیہ چوبرجی میں امسال بھی ہزاروں مردوخواتین اعتکاف بیٹھے ہیں ۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراداد اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائیگا طاق راتوں میں معتفکین خصوصی عبادت کریں گے اور کشمیر و فلسطین سمیت دیگرخطوں کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ساری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات ومناجات پیش کی جائیں گے۔