کراچی میٹرک بورڈ آفس کے قریب سے 2 لاشیں برآمد

منگل 5 جون 2018 12:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب دکان سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایدھی ذرائع کے مطابق دونوں افراد بیکری میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ایدھی ذرائع لے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اسرار اور حماد کے نام سے ہوئی ہے۔