لاہور‘ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ‘ میاں بیوی کو قتل کر دیا

منگل جون 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت سلیمان اور نووین کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا۔