جو ٹھوکر نہ کھائے نہیں جیت اس کی

جو گر کر سنبھل جائے ہے جیت اس کی،نواز شریف

منگل 5 جون 2018 12:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شاعرانہ انداز میں ماضی میں بار بار گرنے اور سنبھلنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹھوکر نہ کھائے نہیں جیت اس کی،جو گر کر سنبھل جائے ہے جیت اس کی۔

(جاری ہے)

منگل کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بار بار گرے ہیں اب سنبھلنا چاہیے جب کہ انہوں نے ایک شعر بھی پڑھا۔جو ٹھوکر نہ کھائے نہیں جیت اس کی،جو گر کر سنبھل جائے ہے جیت اس کی۔