کوہاٹ ، مسافروین میں آتشزدگی ،

6 افراد جاں بحق،12 زخمی لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا،مسافرگاڑی پشاورسے ڈی آئی خان جا رہی تھی، پولیس

منگل جون 12:19

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر ٹرک سے تصادم کے بعد مسافر وین میں آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق ،12 زخمی ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرخواصی بانڈہ کے قریب مسافروین پشاورسے ڈی آئی خان جارہی تھی کہ ٹرک سے تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی اورآتشزدگی سے 6 افراد جھلس کرجاں جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک اورہائی ایس میں تصادم کے بعد پیش آیا، لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شناخت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کوورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :