شمالی وزیرستان میں گھرکی چھت گرنے سے یک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق

منگل جون 12:19

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ایک گھرکی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

منگل کو شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ فرنٹیئر کور کے اہل کاروں نے لاشیں ملبے سے نکالیں۔مقامی افراد کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ گھر شکور خان نامی شخص کا ہے اور جاں بحق افراد میں شیر خان ، ملک رانا ، نجیب اللہ ، شاہد اللہ، رحمت اللہ، گل کلامہ، نائلہ ، شاد بی بی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :