شیخوپورہ ، تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

منگل 5 جون 2018 12:19

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) شیخوپورہ میں تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل کر ہلاک کر دیا تفصیلات کے مطابق سکھیکی منڈی کا رہائشی 25 سالہ یاور علی اپنے 19 سالہ دوست محمد مستقیم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سکھیکی منڈی سے شیخوپورہ شہر کی طرف آرہے تھے کہ جب وہ قصبہ سچا سودا کے قریب سے گزر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر ان پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں یاور اور مستقیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :