بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ٹیکسٹا ئل انڈسٹری پر بجلی بن کر گری ،

زبوں حا لی شکار ٹیکسٹا ئل شعبہ مزید بحرانوں کا شکار ہو گیا سی8گھنٹے ہو نے والی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ نے سینکڑوں چھوٹے بڑے کار خا نو ں کو ایک شفٹ بند کر نے پر مجبور کر دیا ایکسپورٹرز کو موسم گرما کے ملبوسات آرڈرز پورے کر نے میں مشکلات کا سا منا برآمدات کے آرڈرز کینسل ہو نے کی خدشات بڑھ گئے

منگل 5 جون 2018 12:19

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ٹیکسٹا ئل انڈسٹری پر بجلی بن کر گری ،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ٹیکسٹا ئل سٹی میںبجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ٹیکسٹا ئل انڈسٹری پر بجلی بن کر گری زبوں حا لی شکار ٹیکسٹا ئل کا شعبہ مزید بحرانوں کا شکار ہو گیا 6سی8گھنٹے ہو نے والی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ نے سینکڑوں چھوٹے بڑے کار خا نو ں کو ایک شفٹ بند کر نے پر مجبور کر دیا ایکسپورٹرز کو موسم گرما کے ملبوسات آرڈرز پورے کر نے میں مشکلات کا سا منا برآمدات کے آرڈرز کینسل ہو نے کی خدشات بڑھ گئے ہزاروں پاور لومز ورکرز اس شعبے سے براہ راست وابسطہ افراد بے روز گار کام بند ہو نے سے ٹیکسٹا ئل کے شعبہ سے وابسطہ افراد عید کی خو شیوں میں شریک میں نہیں ہو سکیں گے تفصیل کے مطا بق ؑ عید کی آمد آمد ہے بجلی کی 6سے 8گھنٹے کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ ٹیکسٹا ئل کے شعبہ پر بجلی بن کر گری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے سینکڑوں چھوٹے بڑے کار خا نے اور فیکٹر یوں کو ایک شفٹ بند کر نے پر مجبور کر دیا ہزاروں پاور لومز ورکرز بے روزگار ٹیکسٹا ئل کے شعبہ سے وابسطہ ہزاروں افراد ایک شفت بند ہونے اور روزانہ اجرت پر کام نہ ملنے کی وجہ سے عید کی خو شیوںمیں شریک نہیں ہو سکیں گے دوسری طرف پاور لومز کی ایک شفت بند ہو نے سے برآمد کندگا ن کو بھی شدید مشکلات کا سا منا موسم گرما کے ملبوسات کی تیاری میں بجلی کی غیر اعلا نیہ بندش رکاوٹ بن گئی ایکسپورٹر کو برآمدات کے آرڈرز پورے کر نا مشکل ہو گیا ذرائع کے مطا بق برآمد کندگان کے ایکسپورٹ کے آرڈرز بروقت پورے نہ ہو ئے تو اربوں ڈا لرز کے آرڈرز کینسل ہو سکتے ہیں جس برآمد کندگان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہو نے کے ساتھ ساتھ ملک میں آنے والا کثیر زرمبا دلہ بھی نہیں آئے گا جس سے قرضوں کی شرح بڑھے کی اور انٹر نیشنل سطح پر برآمدات کے آرڈر بروقت پورے نہ ہو نے سے پاکستان کی سا کھ خراب ہو گئی مختلف ایسوسی ایشن کے نما ئندوں نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہ کہ اگر واپڈا کی طرف سے فوری طور پر بجلی کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو ٹیکسٹا ئل کا شعبہ مزدوروں کے ہمراہ احتجاج کر نے پر مجبور ہو جا ئے گا ۔