بھارتی جنگی طیارہ گجرات میں تباہ، پائلٹ ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جون 2018 12:04

بھارتی جنگی طیارہ گجرات میں تباہ، پائلٹ ہلاک
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جون 2018ء) : بھارتی ریاست گجرات میں بھارتی ائیر فورس کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیر فورس کا جنگی طیارہ گجرات کے شہر کچ کے ضلع مندرا میں گر کر تباہ ہوا۔ جنگی طیارہ جمنانگر ائیر بیس سے پرواز بھرنے کے بعد بیراجا گاؤں کے کھیتوں میں جا گرا، طیارہ حادثے کے نتیجے میں کھیتوں میں گھاس چرتی 5 گائیں ہلاک ہوگئیں۔

اس طیارہ حادثے سے متعلق تاحال بھارتی حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ بھارتی میڈیا  رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھارتی شہر آسام میں بھارتی فضائیہ کا مائیکرولائٹ وائرس SW-80 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں ونگ کمانڈر جے جیمز اور ونگ کمانڈر ڈی ویٹس شامل تھے۔

دونوں پائلٹوں نے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور ہیلی کاپٹر ضلع کے شمالی حصہ میں جا گرا اور گرتے ہی ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی جو پائلٹس کی موت کا موجب بنی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ماہ کے اندر ہونے والا یہ دوسرا حادثہ ہے ۔ بھارت دفاع تجزیہ کاروں نے کچھ ماہ کے اندر ایک نوعیت کے دوسرے حادثے کا تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کوطیاروں کی جانچ پڑتال کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینی چاہئیے جو ائیربیس پر موجود طیاروں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں، طیاروں کو اُڑان بھرنے سے قبل حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنانا چاہئیے تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس قسم کے حادثات کی فوری طور پر انکوائری کروا کر حادثوں کی وجہ معلوم کریں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات رونما ہونے سے روکے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :